اکثر لوگ خیال کرتے ہیں کہ بس مبادیات سیکھ لیں، باقی جو سب لسگ کر رہے ہونگے، ان کو دیکھ دیکھ کر ہم بھی کرلیں گے۔ اگر بغیر سیکھے کوئی نماز بھی پڑھنا چا ہے تو محض لوگوں کو دیکھ دیکھ کر وہ جیسی نماز ادا کرے گا وہ ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ نماز جس کوادا کرنے کا موقع ہم کو دن میں پانچ بار ملتا ہے اور جو بچپب سے ہی ہم کو سکھائی جاتی ہے وہ لوگون کو دیکھ دیکھ کر ادا نہیں کی جاسکتی توحج جسکا موقع بہت سارے لوگوں کو زندگی میں صرف ایک بار ملتا ہےوہ بغیر سیکھے کیسے اد کیا جاسکتا ہے۔ س منٹ کی عبادت، نماز بغیر سیکھے ادا نہیں کی جاسکتی تو حج جو دنوں پر محیط عمل ہے، بگیر مناسک سیکھے، بغیر مسائل معلوم کیئے اور سفر ھض کی ذہنی تیاری کئے بغیر کر نے سے انتہائی خطرہ ہے کی زندگی میں ایک بار ملنے والا یہ انتہائی قیمتی اور پر سعادت موقع خدا نخواستہ ضائع نہ ہو جائے۔اس لئے لازمی ہے کہ خود بھی تربیت ھاصل کریئ اسر دوسرے عازمین حج کو بھی ترغیب دلایئں۔